ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹرا میں 7 نومبر کو ہوگی بھارت جوڑو یاترا کی اینٹری؛ سابق وزیراعلی ادھوٹھاکرے اور شرد پوار بھی ہوں گے شریک

مہاراشٹرا میں 7 نومبر کو ہوگی بھارت جوڑو یاترا کی اینٹری؛ سابق وزیراعلی ادھوٹھاکرے اور شرد پوار بھی ہوں گے شریک

Thu, 27 Oct 2022 09:02:32    S.O. News Service

ممبئی 27/اکتوبر(ایس او نیوز) راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا اتحاد اور بھائی چارہ کا پیغام دیتی ہوئی جوش وخروش کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے۔اب تک جن جن ریاستوں سے یہ یا ترا گزری ہے، وہاں کے سیاسی وسماجی لیڈران کی شرکت دیکھنے کوملی ہے ۔اب خبر سامنے آرہی ہے کہ یاترا جب مہاراشٹرا میں پہنچے گی تو این سی پی اور شیوسینا (ادھوٹھا کرے گروپ) کے سرکردہ لیڈران اس میں شرکت کر یں گے۔اس کے ذریعہ ایم وی اۓ کی مضبوطی کا پیغام بھی دیا جاۓ گا اور تخریب پسند قوتوں کے خلاف آواز بھی بلند کی جاۓ گی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق مہاراشٹرا میں جب بھارت جوڑ و یا ترا پہنچے گی تو این سی پی سربراہ شرد پوار اور سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے بھی اس میں شامل ہوں گے۔ اس تعلق سے شرد پوار نے بتایا کہ ہم مانتے ہیں کہ بھارت جوڑ و یا ترا کانگریس کے ذریعہ شروع کیا گیا ایک پروگرام ہے۔ لیکن یہ سماجی بھائی چارہ بحال کرنے کے لیے اچھی پیش رفت ہے اور ایک بہترین قدم ہے ۔اس لیے بھلے ہی ہم ایک الگ پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ہم میں سے کچھ لوگ جہاں بھی ممکن ہواس میں شامل ہوں گے۔

ادھو کی قیادت والی شیوسینا کے ایک سینئر لیڈرنے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شیوسینا کے اندر تقسیم کے بعد ہم نے ایک بڑی شکست دیکھی ہے۔ ہمارے 55 اراکین اسمبلی میں سے 140 ایکنا تھ شندے کے خیمہ میں چلے گئے ۔لوک سبھا میں 18 اراکین پارلیمنٹ میں سے 12 شندے خیمہ میں شامل ہوۓ۔اس لیے اپنی زمین کو ایک بار پھر مضبوط کرنا چیلنج ہے۔

دراصل شیوسینا (ادھو گروپ) اور این سی پی دونوں ہی چاہتی ہے کہ ایم وی اے اتحاد میں کسی طرح کا شگاف پیدا نہ ہو اور بی جے پی کے خلاف آئندہ لوک سبھا انتخاب کانگریس کے ساتھ مل کر ہی لڑا جاۓ ۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر کوتمل ناڈو میں واقع کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور یہ 150 دنوں میں 3570 کلومیٹر کی دوری طے کر کے جموں وکشمیر پہنچے گی ۔ یہ یاترا 7 نومبر کونانڈیز ضلع سے مہاراشٹرا میں داخل ہوگی اور اگلے 15 دنوں میں ہنگولی ، واشم اور بلڈھانہ اضلاع سے ہوتے ہوۓ 382 کلومیٹر کی دوری طے کرے گی ۔اس دوران دو ریلیاں کیے جانے کا منصوبہ ہے۔ ایک ناندیڑ میں اور دوسری شیگاؤں ، بلڈھانہ میں۔

مہاراشٹرا پہنچنے پر بھارت جوڑو یا ترا میں جن شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے ان میں با رامتی رکن پارلیمنٹ اور شرد پوار کی بیٹی سپر یا سولے اور ادھو ٹھا کرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کا نام بھی شامل ہے ۔کانگریس کے ایم وی اے ساتھیوں نے سینئر کانگریس لیڈروں بالا صاحب تھوراٹ اور اشوک چوہان سے ملاقات کے بعد یا ترا میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ان دونوں نے ٹھاکرے کو ایک اپیل بھی جاری کی تھی ۔ مہاراشٹرا کانگریس کے لیڈروں نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے راہل گاندھی سے ملاقات کر یں گے، لیکن یہ یقین کے ساتھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ دونوں بھارت جوڑو یاترا میں ساتھ چلیں گے یانہیں۔


Share: